نوشہرہ ورکاں، نوشہرہ ورکاں گردو نواح میں چوری راہزنی کی وارداتیں لاکھوں کا نقصان،مقدمات درج

بدھ 1 اکتوبر 2025 11:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) چوری اور ڈکیتی کے تین مختلف واقعات میں شہری لاکھوں روپے کی مالیت سے محروم ہوگئے، محلہ رڑوالہ کے رہائشی ثقلین احمد کھیتوں میں پانی لگا رہا تھا کہ نامعلوم چور اس کا ایک لاکھ روپے مالیت کا موٹرسائیکل چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعے میں نواحی گاؤں نتھو سیویا کے دکاندار عبدالرؤف کو ڈوگرانوالا ملی کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر روک کر 25 ہزار روپے نقدی اور 30 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔

اسی طرح نواحی گاؤں مٹو بھائیکے کے محمد رفیق کے ڈیرہ سے نامعلوم افراد ایک لاکھ روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا کر لے گئے ۔پولیس نے تینوں واقعات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں نے ان کا سکون غارت کر دیا ہے۔\378