نوشہرہ ورکاں ،کڑیال کلاں میں دو مخالفین کے درمیان فائرنگ سے تین افراد زخمی ،ریسکیو ذرائع

بدھ 1 اکتوبر 2025 13:01

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں کڑیال خورد میں پرانی رنجش کے باعث مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ لواحقین کے مطابق یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور دو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں کی شناخت عامر ولد شیر محمد (36 سالہ) اور منیب ولد محمد منیر (25 سالہ) کے ناموں سے ہوئی ہے، جو گاؤں کڑیال خورد کے رہائشی ہیں۔تیسرے زخمی طارق ولد اکبر علی (35 سالہ) کو بھی ٹی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا تھا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت تشویشناک ہونے کے باعث ریسکیو 1122 نے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، تاہم ایک زخمی طارق کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :