چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، معیاری سروسز کی فراہمی بارے اقدامات کا جائزہ لیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 13:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرِ صدارت لیسکو ہیڈکوارٹر میں فنکشنل ہیڈز کا اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں کمپنی کے تمام اہم امور، کارکردگی اور مستقبل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیسکوکا کسی قسم کا نقصان برداشت نہیں کیا جائے گا، بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے بلنگ سسٹم میں شفافیت کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی لیسکو ٹیم پر یقین ہے کہ یہ لیسکو کی کارکردگی مزید بہتر بنائیں گے اور افسران پر زور دیا کہ صارفین کو معیاری سروسز فراہم کرنے کے لئے تمام شعبے اپنی ذمہ داریاں بھر پور انداز سے ادا کریں تاکہ لیسکو کو بہترین سروسز فراہم کرنے والا ادارہ بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :