امریکی کانگریس سے فنڈنگ بل منظور نہ ہونے پر اکثر امریکی محکمے بند

ریاستی اداروں کی بندش کے سبب روزگار سے متعلق اہم اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے

بدھ 1 اکتوبر 2025 14:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)امریکی کانگریس کی جانب سے فنڈنگ بِل منظور نہ ہونے پر اکثر امریکی محکمے بند ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاستی اداروں کی بندش کے سبب روزگار سے متعلق اہم اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے، امریکا میں شٹ ڈاون سے فضائی سفر متاثر اور سائنسی تحقیق معطل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ محکمے بند ہونے سے امریکی فوجیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا سکے گی، محکمے بند ہونے پر 7 لاکھ 50 ہزار وفاقی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے جبکہ امریکی محکموں کے شٹ ڈاون ہونے سے روزانہ تقریبا 400 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ریپبلکنز کا مقف تھا کہ ہیلتھ سہولتوں کا معاملہ الگ سے حل کیا جائے، سرکاری ایجنسیوں کے لیے 1.7 کھرب ڈالر مختص کیا جانا اختلافات کا سبب ہے۔

متعلقہ عنوان :