وہاڑی، منشیات کیس میں نوجوان کو 20 سال قید اور 8 لاکھ جرمانہ

بدھ 1 اکتوبر 2025 16:17

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) سیشن جج اسپیشل کورٹ وہاڑی سردار محمد اقبال ڈوگر نے منشیات کیس میں 19 سالہ ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قیدِ بامشقت اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

اللہ رکھا عرف سمیع راجہ عرف ڈان کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قیدِ بامشقت اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت کے حکم کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، ایف آئی آر تھانہ سٹی وہاڑی میں درج کی گئی تھی۔\378