فیصل آباد ، چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر محمد عامر کے احکامات

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر محمد عامر کے احکامات پر وولٹیج کے مسائل پر قابو پانے کیلئے ٹو فیزٹرانسفارمز کوتھری فیزمیں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔اس سلسلے میں فیسکوکے مختلف آپریشن سرکلز جن میں فرسٹ، سیکنڈ، جھنگ اورسرگودھا سرکل شامل ہیں گذشتہ ماہ کے دوران42ٹوفیز ٹرانسفارمرز کو تبدیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیسکو فرسٹ سرکل میں100کے وی اے کے ایک، 200کے وی اے کے آٹھ ٹرانسفارمرز، سیکنڈ سرکل میں50کے وی اے کا ایک ، 100کے وی اے کے پانچ اور 200کے وی اے کے 19ٹرانسفارمرز، جھنگ سرکل میں 200کے وی اے کے دو ٹرانسفارمر،ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں 100کے وی کے تین اور 200کے وی اے کے تین ٹرانسفارمرز کو تبدیل کیا گیا۔ فیسکو ترجمان محمد سعیدرضا کے مطابق ٹو فیز ٹرانسفارمرز کی تبدیلی سے ان علاقوں سے موصول ہونے والی وولٹیج کی کمی بیشی کی شکایات کو دور کرنے میں مدد ملے گی جس سے نہ صرف صارفین کے وولٹیج کے مسائل حل ہوں گے بلکہ صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی ہو گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ صارفین کو بلا تعطل اورمسلسل بجلی کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اورٹو فیز ٹرانسفارمرز کی تبدیلی ہمارے اس عزم کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :