26 نومبر احتجاج‘ تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کو چالان کی نقول فراہم

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کو چالان کی نقول فراہم کردی ہیں اور فرد جرم عائد کرنے کے لئے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے جبکہ عدالت نے 9 مئی کے 11 مقدمات میں نامزد ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز علیمہ خانم اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں عدالت میں پیش ہوئیں جہاں پر عدالت نے ملزمہ کو مقدمے کے چالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے فرد جرم کی کاروائی کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی آئندہ تاریخ پر ملزمہ پر فرد جرم عائد کی جائے گی علیمہ خانم پر کارکنان کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے ے علاوہ جلاؤ گھیراؤ اور کارسرکار میں مداخلت کا بھی الزام ہے دوسری جانب عدالت نے 9 مئی کے 11 مقدمات میں نامزد ملزمان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی اور 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔