جڑانوالہ شہر اور گردونواح میں چوری، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:36

ًجڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) جڑانوالہ شہر اور گردونواح میں چوری، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،100سے زائد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوںکی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے قریب بلال سے 46ہزار و فون، ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب غلام دستگیر سے 56ہزار، طلائی انگوٹھی چھین لی، مرضی پورہ کے رفاقت علی کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان، نادرٹائون کے خالد سی3سو روپے و فون، 7ج ب کے ارسلان کے نقدی و فون، جھمرہ روڈ کے قاسم کے ڈیرہ سے لاکھوں کے بکرے، 191ر۔

ب کے حسام سی45ہزار و فون،131ر۔ب کے راشد علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری،ستیانہ روڈ پر شاکر سے جھپٹا مارکر فون، النجف کالونی سے انعم سے جھپٹا مار کر پرس، 204چک موڑ پر احسن اعجاز سے جھپٹا مار کر فون، ٹریٹ بیکری کے قریب معین محبوب سے جھپٹا مار کر فون، 119ر۔

(جاری ہے)

ب کے مظفر علی سے 1لاکھ روپے و فون، کوہ نور چوک میں عبداللہ سے 20ہزار و فون، کوہ نور سٹاپ کے قریب حیدر علی سے 27ہزار و فون، گٹی کے قریب ثاقب علی سی1لاکھ دس ہزار و فون، سفیان ٹائون میں عرفان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، محمود آباد کے صدیق سے نقدی و فون، محلہ رسول نگر کے راشد نعیم سے نقدی و فون، 275ج ب کے صابر علی سی20ہزار و فون، 61ج ب کے وسیم سے 2لاکھ روپے و فون، قصبہ ڈجکوٹ کے عاقب سی70ہزار و فون، 263ر۔

ب کے تنویر احمد کی حویلی سی4بکرے چوری، ڈیفنس فورٹ کے سہیل احمد کا گھر لوٹ لیا،رحمان ٹائون کے سلیم سے پرس،232رب کے فیاض کے گودام سے 12چینی کی بوریاں چوری، کینال روڈ پر فیض اللہ سے جھپٹا مار کر فون،119گ ب کے طاہر شفیق سی55ہزار و فون،122گ ب کے شمشاد سے 50ہزار و فون، 105گ ب کے محمد یٰسین سی10ہزار و فون،653گ ب کے شفیق کی حویلی سے مویشی چوری، 281گ ب کے شاہ جہان سی55سو روپے و فون، 73ر۔

ب کے عمران کے گھر سے زیورات نقدی و فون، 97ر۔ب کے خضر حسین سی17ہزار و فون، 63ر۔ب کے علی رضا کے ڈیرہ سے مویشی،97ر۔ب کے ذوالفقار کے گھر سے سامان چوری، احاطہ تان سنگھ کے فرہاد کے گھر سے 3بکرے چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے ذیشان حیدر سے نقدی و فون، تاندلیانوالہ سٹی کے یونس سے موٹر سائیکل نقدی و فون، ٹھٹھہ سعی کا کے ظہور احمد کی حویلی سی3بیل چوری، محلہ ریاض آباد کے صدیق سے سوا لاکھ و فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔

علاوہ ازیں سول ہسپتال سے مبشر علی، کہچری بازار سے حسنین، ریگل روڈ سے علی، امام بارگاہ روڈ پر وحید،مرحبا محل سے شہباز، کوہ نور فلیٹ سے حمزہ، غوثیہ چوک پیپلز کالونی کے رب نواز، پرتاب نگر سے سلیمان، 77ر۔ب کے عمران،172گ ب کے ناصر محمود اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار، پولیس شہر ھبر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔