سعودی عرب یونیسکو کے مصنوعی ذہانت نگرانی نیٹ ورک میں شامل

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:20

ض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا و مصنوعی ذہانت سدایااقوام متحدہ کی تنظیم یونیسکو کے تحت قائم مصنوعی ذہانت کی نگرانی کرنے والے عالمی نیٹ ورک GNAIS میں شامل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سدایا کے عالمی نیٹ ورک ادارے میں شمولیت کا اعلان پیرس میں یونیسکو کے صدر دفتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔یہ شمولیت سعودی عرب کے لئے ایک اہم سنگِ میل ہے جو مصنوعی ذہانت کے میدان میں اس کے عالمی مقام کو مزید مستحکم کرتی ہے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق پالیسیوں اور نگرانی کے ڈھانچوں کی تشکیل میں اس کے موثر کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :