فلوٹیلا پر حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہوگا، کولمبین صدر

غزہ صمود فلوٹیلا پر سوار سیکڑوں عملے کے ارکان کی زندگیاں اور سلامتی مکمل طور پر محفوظ رکھی جائے،ایکس پر پیغام جاری

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:39

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء)کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ صمود فلوٹیلا پر سوار سیکڑوں عملے کے ارکان کی زندگیاں اور سلامتی مکمل طور پر محفوظ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ’اس شہری، انسانی اور پرامن مشن پر کوئی بھی حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرم ہوگا‘۔گستاوو پیٹرو نے مزید بتایا کہ تمام عملے کے ارکان ممکنہ اسرائیلی روک تھام کے پیش نظر لائف جیکٹس پہنے ہوئے ہیں اور اس قافلے میں دو کولمبیائی شہری منویلا بیڈویا اور لونا بریٹو بھی شامل ہیں۔