۱بلوچستان عوامی پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان بشری رندکا پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

بدھ 1 اکتوبر 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) بلوچستان عوامی پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان بشری رندنے پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اس بات کا اعلان انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کرتی ہوں۔میرے لیے یہ اعزاز کی بات رہی ہے کہ میں پارٹی کی پہلی خاتون رکن رہی اور معزز اراکین و قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملا۔

تاہم مجھے اس حقیقت کا احساس ہوا ہے کہ موجودہ قیادت نے پارٹی کے بنیادی وژن اور منشور سے انحراف کیا ہے۔ ان اصولوں سے یہ انحراف نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ پارٹی کی ساکھ کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔موجودہ حالات کے پیش نظر میرے لیے پارٹی کے ساتھ وابستگی برقرار رکھنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

لہذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں استعفیٰ دے دوں اور اب اپنی توجہ بلوچستان کی بہتری کے لیے انفرادی حیثیت میں کام کرنے پر مرکوز کروں۔

مجھے یقین ہے کہ یہ راستہ مجھے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے زیادہ موثر طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا، بغیر موجودہ پارٹی کی اندرونی رکاوٹوں کے۔میں پارٹی کے ساتھ اپنے وقت کے دوران حاصل ہونے والے مواقع اور تجربات کی قدر کرتی ہوں اور دعا گو ہوں کہ مستقبل میں پارٹی اپنے اصل وژن اور منشور کو دوبارہ اپنائے تاکہ بلوچستان کے عوام کی بہتر خدمت کی جا سکی