وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کا ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار

جمعرات 2 اکتوبر 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ایک جوان لختِ جگر کا دنیا سے رخصت ہو جانا والدین کے لیے ناقابلِ برداشت غم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری دلی دعائیں پرویز احمد شاہ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔