سیالکوٹ ، تھانہ بیگووالہ کی بڑی کارروائی ، 4 ڈاکوئوں مال مسروقہ سمیت گرفتار

جمعرات 2 اکتوبر 2025 10:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) سیالکوٹ کے تھانہ بیگووالہ نے بڑی کارروائی کرکے 4 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ بیگووالہ پولیس نے ڈاکوئوں کے خلاف کارروائی کرکے شاکا اور زینی گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا ،ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ ،موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈاکو شہریوں سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھیننے میں ملوث تھے۔ پولیس نے 16 مقدمات ٹریس کرکے ملزمان کو جوڈیشل حوالات بھیج دیا ۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے پولیس اہلکاروں کےلئے کامیاب کارروائی پر انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :