شام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ترک صدر

جمعرات 2 اکتوبر 2025 11:10

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ ترکیہ شام کو ٹکڑوں میں بانٹنے اور تقسیم کرنے کی ہرگز اجازت نہ دے گا اور نہ ہی اس کی قومی و علاقائی سلامتی کے لیے کسی خطرے کو برداشت کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران حکومت اور کردوں کے زیر نگرانی سیریئن ڈیفنس فورس کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے نقصان سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شام کی علاقائی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کا ڈھانچہ اپنی سرحدوں کے پار بننے سے روکنے کے لئے تمام مذاکراتی اور سفارتی چینلز استعمال کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہماری ان کو ششوں کا مثبت جواب عملی طور پر نہ دیا گیا تو ترکیہ کی پالیسی اور موقف واضح ہے۔

ترکیہ شام میں تقسیم کی کبھی اجازت نہیں دے گا۔ واضح رہے ترکیہ کردوں کی حمایت یافتہ فوج کو دہشت گروہ قرار دیتی ہے۔ ترکیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اپنے آپ کو شامی حکومتی اداروں کے سپرد نہ کیا شامی حکومت کے ساتھ ہمارے معاہدے کے تحت اس کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے گی ۔