اداکارہ ترپتی دمری مرحوم تجربے کار اداکارہ پروین بابی کی بائیوپک کیلئے منتخب

جمعرات 2 اکتوبر 2025 12:16

اداکارہ ترپتی دمری مرحوم تجربے کار اداکارہ پروین بابی کی بائیوپک کیلئے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) بالی ووڈ پر ایک عرصہ راج کرنے والی مرحوم اداکارہ پروین بابی کی بائیوپک سیریز کے لیے ایک نئی ابھرتی اداکارہ کو منتخب کر لیا گیا ہے۔اداکارہ ترپتی دمری اس وقت فلموں میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، ان کے تازہ ترین منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں۔جب ترپتی دمری نے سندیپ ریڈی ونگا کی فلم اینیمل میں ناقابلِ فراموش کیمیو کیا تو اس کردار نے سب پر اس کی چھاپ چھوڑی، چاہے ان کے کردار کے حوالے سے اخلاقی بحث کچھ بھی ہو مگر انہوں نے اس کردار سے بہت خوب کامیابی حاصل کی جس کے بعد انہیں ایک کے بعد ایک فلم میں اہم کرداروں کی پیشکشں ہوئیں۔

گزشتہ برس ترپتی کے لیے مکمل طور پر مرکزی کردار کا سال تھا، جب انہوں نے فلموں میں مرکزی ہیروئن کا کردار نبھایا، چاہے وہ وکی کوشل اور امی وِرک کی فلم بیڈ نیوز ہو، راج کمار راو کی فلم وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو ہو یا کارتک آریان کے ساتھ بھول بھلیاں 3 میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں، انہوں نے ہر فلم میں اہم کردار کو بڑی خوبی سے نبھایا۔

(جاری ہے)

رواں برس ترپتی دمری نے دھڑک 2 میں سدھانت چترویدی کے مقابل اداکاری کی، جس کے بعد اب ان کے پاس اس سال مزید کوئی فلم نہیں ہے، لیکن انہوں نے ایک اور بڑا پروجیکٹ حاصل کر لیا ہے جس میں وہ مرکزی کردار ادا کریں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ترپتی دمری کو نیٹ فلکس کے لیے مرحوم تجربے کار اداکارہ پروین بابی کی بائیوپک کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے جو ایک محدود ایڈیشن سیریز کے طور پر تیار کی جا رہی ہے جس کی ہدایت کار شونالی بوس ہیں، جبکہ فلم کی شوٹنگ مارچ 2026 تک شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :