جہلم ، ڈپٹی کمشنرکا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جہلم کا دورہ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 12:21

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کچہری انتظامیہ کو ہدا یت کی ہے کہ طا لبات کے امتحانی مراکز میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جہلم کا دورہ کیا اور امتحانی مرکز میں سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کالج میں قائم امتحانی مراکز پر آنے والی تمام طالبات کے لیے ضروری سہولیات کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

​ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران طالبات کو بنیادی ضروریات جیسے کہ پینے کا صاف پانی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی، صاف واش رومز، اور مناسب نشستوں کی کمی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔​انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کو فول پروف بنا کر طالبات کو پرسکون اور سازگار ماحول میں امتحانات دینے کا موقع دیا جائے۔ ​ڈی سی جہلم نے کالج انتظامیہ کو تاکید کی کہ وہ حکومتی اور بورڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق امتحانی عمل کو شفافیت اور بہترین انتظام کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں۔\378

متعلقہ عنوان :