نہری پانی چوری کی روک تھام کیلئے محکمہ انہار متحرک ہو گیا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 13:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) حکومتی ہدایت پر نہری پانی چوری کی روک تھام کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز،پولیس افسران،ایکسینزانہار، ایس ڈی اوز،سب انجینئرز اورمحکمہ انہار کے دیگر حکام کو متحرک کردیا گیا ہے جومختلف اوقات میں نہروں اورموہگوں کی انسپکشن کرکے پانی چوری میں ملوث افرادکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔

محکمہ آبپاشی و برقیات فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ انہاراورپولیس کے ہمراہ پانی چوری کی روک تھام کے واقعات کا سدباب کیا جا رہا ہے اور نہری پانی چوری روکنے سے متعلق ان کی کامیابی کااندازہ اس امر سے لگایا جائے گا کہ ٹیل پر واقع کاشتکاروں تک کس حد تک نہری پانی پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہری پانی کی چوری میں ملوث ملزموں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور اس ضمن میں کسی قسم کے اثرورسوخ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بلاامتیاز کارروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نہری نظام کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیل پر واقع آبی وسائل سے محروم کاشتکاروں تک نہری پانی کی سہولیات پہنچا کر نہ صرف ان کی دادرسی کی جاسکتی ہے بلکہ یہ ایک نیک فریضہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ نہری پانی چوری کی روک تھام سے متعلق کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار نہری پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے خصوصی اقدامات کر رہا ہے اور مربوط حکمت عملی کے واضح نتائج سامنے آ ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :