پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی ناقص پروڈکشن یونٹ کیخلاف کاروائی،4 من دال مونگ تلف

جمعرات 2 اکتوبر 2025 16:48

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے دال مونگ کی ناقص پروڈکشن یونٹ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 من دال مونگ کو تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے لاہور بائی پاس روڈ پر موجود دال مونگ کی پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مار کر دال میں رنگ کی ملاوٹ کرنے پریونٹ سیل کردیا جبکہ 4 من سے زائد ناقص دال مونگ کو تلف کردیا۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :