پولیس تھانہ کنجاہ نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 15:06

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)پولیس تھانہ کنجاہ نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکرلیاتفصیلات کے مطابق 28 مئی 2024 کو تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں دو گروہوں کے مابین زمین کے تنازعہ پر لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کا معاملہ پیش آیا۔جس میں دونوں گروہوں کے 11 افراد مضروب جبکہ ایک شخص جانبحق ہوا تھا۔

جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ انسپکٹر سید شیراز حیدر اور دیگر پولیس افسران و ملازمان پر مشتمل پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گء۔ پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مقدمہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1 احسان اللہ ولد محمد شفیع 2 کامران ولد محمد منیر 3یاسر ولد محمد منیر سکنائے کنجاہ 4 احتشام ولد غلام حسین ساکن گوجرانوالہ شامل ہیں۔مقدمہ میں باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاری ہی-

متعلقہ عنوان :