ڈپٹی کمشنر ہنگو کا تعلیمی اداروں اور ہسپتال کا دورہ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 15:47

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر نے عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں تعلیم و صحت کے اداروں کے دورے کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ پرائمری سکول فار بوائز اور گورنمنٹ پرائمری سکول فار گرلز، توغ سرائے ہنگو میں طلباء و طالبات کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا، بچوں سے سوالات پوچھے، ان کے جوابات سنے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو شاباش دیتے ہوئے مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔

یہ دورہ طلباء کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث اور اس امر کا مظہر ہے کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتی ہے۔ اسی تسلسل میں ڈپٹی کمشنر ہنگونے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور اسسٹنٹ کمشنر ہنگو کے ہمراہ رات گئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہنگو کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مریضوں کی عیادت کی، ان کے تیمارداروں سے ملاقات کر کے مسائل دریافت کئے اور ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور صحت کی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو کے یہ دورے اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری کیلئے ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہے۔\378

متعلقہ عنوان :