ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایچ ای سی ضیا القیوم مستعفی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیا القیوم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔انہوں نے اپنا استعفیٰ قائم مقام چیئرمین/ وفاقی سیکرٹری تعلیم کو ارسال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سابق چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیا القیوم کے درمیان اربوں روپوں کے لیپ ٹاپ کی خریداری کے معاملے میں سنگین اختلافات ہو گئے تھے۔

بعدازاں سابق چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کمیشن کا اجلاس بلا کر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیا القیوم کو فارغ کردیا تھا تاہم ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیا القیوم نے عدالت سے اسٹے لے لیا تھا۔اس دوران ڈاکٹر مختار احمد کی مدت پوری ہوگئی اور لیپ ٹاپ کے معاملے پر ان کی بھی توسیع نہیں ہوئی جبکہ چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج وفاقی سیکریٹری تعلیم کو دے دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :