میری بیٹی مر رہی تھی اور لوگ ویڈیو بنا رہے تھے، یہ تکلیف دہ لمحہ تھا، محسن گیلانی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 22:46

میری بیٹی مر رہی تھی اور لوگ ویڈیو بنا رہے تھے، یہ تکلیف دہ لمحہ تھا، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) اداکار، ہدایتکار اور مصنف محسن گیلانی اپنی بیٹی کی موت کا دلخراش قصہ سناتے غم زدہ ہوگئے۔نجی ٹی وی پرگورام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن گیلانی نے کہا کہ میں اسے ڈاکٹروں کی غفلت کہوں یا کیا لیکن جو بھی ہوا میری بیٹی نے میرے سامنے، میرے ہاتھوں میں دم توڑ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرنے سے قبل اس کے آخری الفاظ یاد آتے ہیں کہ بابا میں مر رہی ہوں، میرے پیروں سے جان نکل رہی ہے، ایک باپ ایسی صورتحال میں بیٹی کیلئے کیا کر سکتا ہی ۔

محسن گیلانی بتایا کہ اس سے زیادہ مشکل لمحہ یہ تھا کہ میری بیٹی مر رہی تھی اور لوگ ویڈیو بنا رہے تھے، یہ ایک تکلیف دہ لمحہ تھا ،میں لوگوں سے کہہ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیٹی کی موت کے بعد 15سے 20دن میں ملتان میں رہا، پھر واپس آیا تو شوٹ پر بیٹی کی شادی کے سین تھے۔ سیٹ پر ڈھولک بج رہی ہے، ڈرامے کے کردار میں بیٹی دلہن بنی بیٹھی ہے، اسے رخصت کرنا ہے یہ سارے سین میں نے کیسے کئے، میں جانتا ہوں، میری زبان میں لڑکھڑاہٹ تھی۔

متعلقہ عنوان :