ٹام کروز اور آنا دے آرمس نے خلاء اور سمندر کی تہہ میں شادی کے منصوبے بنانا شروع کردیئے

جمعرات 2 اکتوبر 2025 22:46

ٹام کروز اور آنا دے آرمس نے خلاء اور سمندر کی تہہ میں شادی کے منصوبے ..
ْنیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز اور ہسپانوی نژاد اداکارہ آنا دے آرمس کی شادی کی پلاننگ نے دنیا میں دھوم مچادی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار اپنی شادی کیلئے غیر معمولی اور ایڈونچر طرز کے خیالات پر غور کر رہے ہیں، جس میں زیر آب تقریب، سکائی ڈائیونگ کے دوران فضاء میں وعدے اور عہد کرنے، حتی کہ خلا میں شادی کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق خطرناک اسٹنٹس اور خلا کی کھوج کے شوقین کروز چاہتے ہیں کہ ان کا سب سے بڑا دن زندگی کا سب سے بڑا تجربہ بنے۔

متعلقہ عنوان :