عمیرجیسوال کی دوسری اہلیہ نے ثنا جاوید سے موازنے پرخاموشی توڑ دی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 22:42

عمیرجیسوال کی دوسری اہلیہ نے ثنا جاوید سے موازنے پرخاموشی توڑ دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)گلوکار عمیر جیسوال کی دوسری اہلیہ نبیہہ عمیر جیسوال نے اداکارہ ثنا جاوید سے موازنے پر خاموشی توڑ دی۔عمیر جیسوال نے اپنی پہلی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی۔بعدازاں گلوکار کی پوسٹ پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے نبیہہ کا موازنہ ان کی سابقہ اہلیہ ثنا جاوید سے شروع کردیا، جس پر نبیہہ نے خفگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمیر کو پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں پہلی اور آخری بار یہ کہنا چاہتی ہوں کہ جزاک اللہ الخیرا تمام دعائوں کیلئے، ہم واقعی اس کی قدر کرتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ میرے شوہر کی صرف ایک بیوی ہے اور وہ میں ہوں۔ براہ مہربانی اپنے آپ پر قابو رکھیں، نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور کسی سے میرا موازنہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ آخری بات یہ کہ میں کیسا لباس پہنتی ہوں، حجاب کرتی ہوں یا نہیں اس سے کسی کا کوئی تعلق نہیں۔ میرے شوہر آپ سب کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹ رہے ہیں، اس پر کسی کو بھی رائے دینے کا حق نہیں ہے۔ اگر آپ دعاء نہیں کر سکتے تو مہربانی کرکے اپنے آپ پر قابو رکھیں۔ جزاک اللہ خیرا