صابن کے اشتہارات میں دکھائے جانیوالے مناظر میرے اصولوں کیخلاف ہیں، صنم جنگ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 22:42

صابن کے اشتہارات میں دکھائے جانیوالے مناظر میرے اصولوں کیخلاف ہیں، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے صابن کے اشتہارات میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صنم جنگ نے کہاکہ میں نے کبھی بھی صابن کے اشتہار میں کام نہیں کیا اور جب میں انڈسٹری میں آئی تھی یہ فیصلہ تب ہی کر لیا تھا کہ صابن کے اشتہارات کبھی نہیں کروں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس طرح ان کی شوٹنگ کی جاتی ہے وہ مجھے پسند نہیں ہے جیسے کہ ان اشتہارات میں جس طرح کے بولڈ سین ہوتے ہیں وہ ذاتی طور پر مجھے پسند نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب مجھے بہت بڑے صابن کے برانڈ کی جانب سے پیشکش موصول ہوئی تو میں نے اپنے منیجر سے کہا کہ میں اس طرح کے اشتہارات نہیں کر سکتی تو انہوں نے مجھے یہ جواب دیا کہ اس طرح تو آپ شوبز میں ترقی نہیں کر پائیں گی۔صنم جنگ نے کہا کہ ہر ایک کی اپنی اقدار اور اصول ہوتے ہیں اور میرا ماننا ہے کہ ہمیں ان پر قائم رہنا چاہیے اور میں اب بھی صرف وہی پروجیکٹس کرتی ہوں جو میرے اصولوں کے خلاف نہ ہوں۔