رانی مکھرجی نے اپنی شادی کی تصاویر مداحوں کیلئے جاری کیوں نہیں کیں وجہ خود بتادی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 11:53

رانی مکھرجی نے اپنی شادی کی تصاویر مداحوں کیلئے جاری کیوں نہیں کیں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)بالی وڈ کی 90 کی دہائی کی مقبول اداکاراں میں سے ایک رانی مکھر جی نے اپریل 2024 میں فلم ساز ادیتیا چوپڑا سے شادی کی لیکن ان کی شادی کی ایک تصویر بھی آج تک دنیا نے نہیں دیکھی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کی تصاویر جاری نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

رانی مکھر جی نے بتایا کہ میرے میاں کا مزاج انتہائی نجی طرز کا ہے اور وہ چاہتے تھے کہ شادی بہت پرائیویٹ ہو، اس لیے میرا نہیں خیال کہ ہو کبھی چاہیں گے کہ شادی تصاویر باہر آجائیں تاہم ایک سوال پر کہ مداحوں کو تصاویر دیکھنے کے لیے سلور جوبلی کا انتظار کرنا پڑے گا تو انہوں نے معمولی اشارہ دیتے ہوئے کہا ہوسکتا ہے اور یہ ایک اچھی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی نجی زندگی اور پروفیشنل زندگی کو کامیابی سے الگ رکھا ہوا ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے میں ہمیشہ پرائیویٹ رہتی ہوں کیونکہ میرا کام اور میری ذاتی زندگی مختلف ہیں اور کئی برسوں سے میں صرف وہاں جاتی ہوں جہاں کوئی وجہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ چند مخصوص باتیں ہیں جس سے آپ کو اپنی حد تک رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ آپ کو اپنے ماحول کو تحفظ دینے کی ضرورت ہوتی ہے، تمام چیزیں سب کو دیکھانے کی نہیں ہوتیں کیونکہ ہم پہلے ہی دنیا کے سامنے ہیں تو یہی تشہیر کافی ہے۔

رانی مکھرجی نے کہا کہ خاص طور پر جب آپ کہیں جارہے ہیں، کچھ کر رہے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ کچھ کر رہے ہیں تو اس کو اپنے تک محدود رکھنے کی ضرورت ہے اور میرے خیال میں ان معمولی باتوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔رانی مکھرجی اور ان کے شوہر ادیتیا نے یہ طریقہ اپنی بیٹی کے لیے بھی رکھا جو 9 دسمبر 2015 کو پیدا ہوئی ہیں اور دونوں میاں بیوی نے اپنی بیٹی کو کیمروں اور عوام کی نظروں سے اوجھل رکھا ہوا ہے اور چاہتے ہیں کہ ان کی پرورش فلمی دنیا کی چکا چوند سے دور رکھ کر کی جائے۔