جیکب آباد، ملازمین کے احتجاج دفاتر کی تالابندی کے باوجود سرکاری بجٹ سے لاکھوں روپے کا صفایہ ہونے لگا

tڈی سی آفیس کی بجٹ سے اکتوبر کے ابتدا میں 4لاکھ 79ہزار خرچ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 18:25

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء) جیکب آباد میں ملازمین کے احتجاج دفاتر کی تالابندی کے باوجود سرکاری بجٹ سے لاکھوں روپے کا صفایہ ہونے لگا ،ڈی سی آفیس کی بجٹ سے اکتوبر کے ابتدا میں 4لاکھ 79ہزار خرچ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سرکاری ملازمین کے اتحاد کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے اور دفاتر کی تالا بندی کی گئی ہے جس کے باعث دفتر امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں لیکن اسکے باوجود دفتر خرچ کے نام پر سرکاری بجٹ سے لاکھوں روپے نکالے بھی جارہے ہیںملازمین کے احتجاج کے باعث بجٹ سے فنڈس نکالنے کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے باقی دیگر تمام امور جام ہیں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کے دفتر کی بجٹ سے اکتوبر کی ابتدا میں4لاکھ 79ہزار نکالے گئے جس میں سے 2لاکھ52ہزار سروس دینے والے کو جاری کئے گئے اور 2لاکھ 7ہزار کا ہارڈ وئیر کے نام پر صفایہ کیا گیادیگر محکموں کی بجٹ کا نکالنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیںشہری حلقوں کا کہنا ہے کہ جب ڈی سی آفیس دفتر کا دروازہ ہی ملازمین کی اسٹرائیک کی وجہ سے بند ہے تو پھربجٹ سے دفتر ی خرچ کے نام پیسے کیسے نکالے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :