راولپنڈی، 10 ملزمان گرفتار، 1 کلو سے زائد چرس،75 لیٹرسے زائدشراب برآمد

جمعرات 2 اکتوبر 2025 18:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)راولپنڈی پولیس نی10ملزمان کو حراست میںلے کر 1کلو سے زائد چرس،75لیٹرسے زائدشراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 1کلو416گرام چرس برآمد کی، کلر سیداں پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لے کر 30لیٹر شراب برآمد کی،گرجرخان پولیس نے دوملزمان کو حراست میںلے کر 20لیٹر شراب برآمد کی، بنی پولیس نے ایک ملزم کو حراست میںلے کر10لیٹرشراب برآمد کی، صادق آباد پولیس نے ایک ملزم کو حراست میںلے 10لیٹر شراب برآمد کی،کینٹ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 5لیٹرشراب برآمد کی، صدرواہ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میںلے کر ایک بوتل شراب برآمد کی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے تک کریک ڈائون جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :