ٹریفک نظام میں مزید بہتری اور لاء انفورسمنٹ کو یقینی بنانے بارے اہم اجلااس

جمعرات 2 اکتوبر 2025 18:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی جانب سے ٹریفک نظام میں مزید بہتری اور لاء انفورسمنٹ کو یقینی بنانے کے حوالے سے افسران و جوانوںسے اہم اجلاس کاانعقادکیاگیا،سی ٹی او راولپنڈی نے ضلع راولپنڈی میں ٹریفک صورتحال سمیت قانون کی پاسداری کے حوالے سے تمام سرکلزکی کارکردگی کا جائزہ لیا،لاء انفورسمنٹ اور ٹریفک انتظامات میںمزید بہتری کے حوالے ضروری احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈ کواٹر میںشہر میں ٹریفک نظا م اور ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا،جسمیںسرکل و سیکٹر انچارجز سمیت ڈیوٹی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سی ٹی او راولپنڈی نے انتظامی امور کے حوالے سے تمام سرکلز کی کارکردگی کا جائزہ لیااور انھیں مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کیے،سی ٹی اوراولپنڈی فرحان اسلم نے ضلع راولپنڈ ی میں لاء انفورسمنٹ اور ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے سرکل ، سیکٹر انچارجز و اہلکاروں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی سرکل میںٹریفک بلاک ہونے اور ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر سرکل و سیکٹر انچارجزجوابدہ ہونگے تمام انچارجز اپنے سرکل و سیکٹر میں لاء انفورسمنٹ کو ہر صورت یقینی بنائیںبغیر ہیلمٹ ، ون وے ، اوور لوڈنگ ، دھواں دینے والی گاڑیوں لین لائن وسٹاپ لائن کیخلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،اوور لوڈنگ کرنیوالوں کیخلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کروائی جائیں اور سموگ کنٹرول کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے دھواں دینے والی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری ہونے تک تھانہ جات میں بند کیا جائے ۔

ٹریفک ایجوکیشن ونگ روزانہ کی بنیاد پر اڈہ جات اور شاہراہوں پر ڈرائیورز کو آگاہی فراہم کریں ،ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے پر تجاوزات قائم کرنیوالوں کیخلاف باقاعدہ مقدمات درج کروائے جائیں ،،ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر چالان کیصورت میں سب سے پہلے ڈرائیونگ لائسنس چیک کیا جائے،ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر جرمانہ کرنے کیساتھ ڈرائیونگ لرنر پرمٹ بھی جاری کیا جائے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،شہر میں حادثات کی روک تھام اور منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری ضروری ہے۔افسران و جوانوں کے نام پیغام میں انکا کہنا تھا کہ آپ جو بھی کام کریں قانون کے مطابق ،اچھے طریقے اور نیک نیتی سے کریں اپنی ذمہ داری اور کام کی اہمیت کو سمجھیں یہی چیزیں آپکی عزت میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :