سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

جمعرات 2 اکتوبر 2025 19:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ایس ایچ او غازی میاں عبدالزاق کی خصوصی پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم انور زیب کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ملزم منشیات سب سے زیادہ فروخت میں ملوث تھا اور علاقے میں نشے کے زہر کو پھیلانے کی کوشش کر رہا تھا۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نےکہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام کو نشے جیسے ناسور سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :