کراچی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار،31ٹن سے زائد کوئلہ برآمد

جمعرات 2 اکتوبر 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) کراچی پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 31ٹن سے زائد کوئلہ برآمدکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بن قاسم پولیس کے مطابق گرفتارملزم علی مراد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف گوداموں سے کوئلہ چوری کر کے اپنے کارخانوں میں ذخیرہ کرکے پھر فروخت کرتے تھے ۔گرفتار ملزم اپنے گروہ کے ساتھ مل کر چوری شدہ کوئلے کو ٹرکوں کے ذریعے سپلائی کرتاتھا۔پولیس کی جانب سے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :