جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ میں اندرونی اختلافات،امیر جماعت اسلامی حاجی عنایت الرحمن مستعفی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 13:07

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء)نوشہرہ جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ میں اندرونی اختلافات۔امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ حاجی عنایت الرحمن مستعفیٰ ہوگئے۔زرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ حاجی عنایت الرحمن نے تحریری استعفیٰ صوبائی امیر کو ارسال کردیا۔زرائع کے مطابق قائم مقام امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا وسطی صابر حسین اعوان نے حاجی عنایت الرحمن نے کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق گزشتہ روز المرکز اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے ضلعی ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت قائم مقام امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا وسطی صابر حسین اعوان نے کی۔ اجلاس میں قائم مقام قیم صوبہ محترم سہیل احمد بابر راہی، نائب امیر صوبہ مولانا ہدایت اللہ، نائب قیم صوبہ ڈاکٹر سلمان فاروق سمیت ضلع نوشہرہ کے ضلعی ذمہ داران شریک ہوئے۔ضلع نوشہرہ کی تنظمی صورت حال پر تفصیلی بحث کی گئی