آئیسکوکی اسلام آباد کے غیر آباد سیکٹرز آئی 14اور آئی 16 میں سی ڈی اے کی مناسب سکیو رٹی کی شرط پر بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھانے اور کم وولیٹج بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اسلام آباد کے غیر آباد سیکٹرز آئی 14اور آئی 16 میں سی ڈی اے کی مناسب سکیو رٹی کی شرط پر بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھانے اور کم وولیٹج بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ ایم این اے رمیش کمار کے سوال پر وزارت توانائی کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کا سیکٹر آئی 14 اور آئی 16 کا 70 فیصد علاقہ غیر آباد ہے ۔

(جاری ہے)

آئیسکو نے کئی بار سی ڈی اے کو لائن میٹریل چوری کے حوالے سے سیکورٹی فراہم کرنے کی استدعا کی لیکن تاحال سی ڈی اے کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ آئیسکو نے ایسے واقعات کے حوالے سے ایس ڈی اوز کے ذریعے متعلقہ تھانوں میں شکایات بھی درج کرائی ہیں تاہم اب بھی اگر سی ڈی اے مناسب سیکورٹی فراہم کرتی ہے تو ان غیر آباد علاقہ جات میں بجلی کی ڈھانچے کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ کم وولٹیج کے مسائل بھی حل کرنے کے لئے تیار ہیں۔