پولیس مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ترجمان مظفرگڑھ پولیس

جمعہ 3 اکتوبر 2025 16:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) مظفرگڑھ پولیس مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارہوگیا۔ترجمان پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ محمودکوٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گشت پر مامور پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کر دی،پولیس نے بھی حفاظت خوداختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی،اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے خطرناک ڈاکو زخمی ہو گیا،پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،زخمی ڈاکو کو علاج و معالجہ کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زخمی ڈاکو کی شناخت مزمل عرف منی کے نام سے ہوئی ہے، ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو پر سنگین نوعیت کے 07 مقدمات درج ہیں،زخمی ڈاکو علاقے میں خوف کی علامت تھا۔\378