پنجاب میں 1 لاکھ مستحق خاندانوں کے گھروں کی تکمیل چند قدم دور

جمعہ 3 اکتوبر 2025 22:22

پنجاب میں 1 لاکھ مستحق خاندانوں کے گھروں کی تکمیل چند قدم دور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت ،اپنا گھر کا خواب حقیقت بن گیا،پنجاب میں 1 لاکھ مستحق خاندانوں کے گھروں کی تکمیل چند قدم دور…بلاسود 15 لاکھ قرضوں سے گھروں کی ریکارڈ تعمیر کے اہداف پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے ٹیم کو شاباش دی،ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ سکندر ذیشان نے اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کی پیش رفت بارے آگاہ کیا،بینک آف پنجاب، اخوت اور دیگر ایم آف آئیز کے نمائندگان بھی شریک تھے، صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ 87 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرض کی ادائیگی، 13 ہزار کو رواں ماہ ادائیگی کردی جائے گی، 19 ہزار سے زائد گھر مکمل، بقیہ پر کام تیزی سے جاری ہے، پاکستانی تاریخ میں اتنی بڑی تعداد میں گھروں کی تعمیر کیلئے اربوں روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی انقلابی قدم ہے، بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر کونے میں اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا جال ہوگا۔