غ*ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ کی ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو کے صحافیوں سے ملاقات

جمعہ 3 اکتوبر 2025 18:45

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو کے صحافیوں کو آفس میں مدعو کیا ۔ اس موقع پر صحافیوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر سبی ڈویژن کے حالیہ دورہ کوہلو کے دوران انہیں کوریج کے لیے مدعو نہیں کیا گیا ڈپٹی کمشنر کوہلو نے صحافیوں کے تحفظات سنے اور وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ محض انتظامی سطح پر ایک غلط فہمی تھی، جسے دور کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں، ان کا کردار نہایت اہم ہے اور ضلعی انتظامیہ ہمیشہ مثبت صحافت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ڈی سی کوہلو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کے درمیان رابطے مزید مثر اور مضبوط بنائے جائیں گے تاکہ عوامی مسائل کی بروقت نشاندہی اور حل ممکن ہو سکے۔ پریس کلب کے صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی انتظامیہ اور صحافیوں کے درمیان بہتر تعاون جاری رہے گا، ملاقات میں رسالدار میجر لیویز شیر محمد مری بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :