خاران،ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی واشک مشتاق احمد بلوچ کے زیر صدارت پی پی ایچ آئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:00

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی واشک مشتاق احمد بلوچ کے زیر صدارت پی پی ایچ آئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس ڈی ایس یو آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بی آر ایس پی واشک کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد انور جمالدینی ڈسٹرکٹ ملیریا انچارج حاجی خلیل الرحمٰن لوراجہ ایم این ای افیسر اطہر جمالی ڈاکٹر عنران حکیم سمیت واشک کے بیسک ہیلتھ یونٹس کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مشتاق احمد بلوچ کہا کہ پی پی ایچ آئی عملی اقدامات پر عمل کررہی ہے اس وقت ضلع واشک کے 26 سے زائد بنیادی مراکز صحت کو سولرائزیشن کردیا گیا ہے جبکہ مزید بی ایچ یوز کو جلد سولرائزیشن کیا جارہا ہے اس کے علاوہ مزید نئے بی ایچ یوز ہینڈ اور کرکے فعال کی جائے گی اور بی ایچ یوز کو وافر مقدار میں ادویات سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اسی طرح بی ایچ یوز میں لیبررومز سمیت ٹیلی ہیلتھ سینٹر واشک میں بہتر انداز میں سروسز دی جارہی ہیں جبکہ حال ہی میں تمام بی ایچ یوز کے اسٹاف کو DHIS2 کا ٹریننگ دی گئی ہے اب روزانہ کے بنیاد پر اپنے موبائل ایپس میں ڈاؤن لوڈ کرکے رپورٹ بروقت بھیج دے اگر کسی کی سمجھ میں نہیں آئے تو کسی دوسرے سے راہنمائی لے سکتے ہیں کیونکہ اب مینول رپورٹنگ کو ختم کرکے باقاعدہ ڈیجیٹلائزیشن کردیا گیا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :