ذ*زخمی پولیس غازیوں کے علاج معالجے کیلئے 35 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری

۳زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی اخراجات کی مد میں رقوم کی تقسیم، فوری بحالی اولین ترجیح ہی: ترجمان پنجاب پولیس

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:50

# لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس غازیوں کے بہترین علاج معالجے اور فوری بحالی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 35 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زخمی اے ایس آئی جبران صفدر کو 15 لاکھ روپے، کانسٹیبل محمد شاہد کو 05 لاکھ روپے، کانسٹیبل اویس زمان کو 05 لاکھ روپے، ہیڈ کانسٹیبل نوید اکرم کو اڑھائی لاکھ روپے، کانسٹیبل عبدالجبار کو 02 لاکھ روپے، کانسٹیبل عامر کلیم کو 02 لاکھ روپے، جبکہ غازی کانسٹیبل منظور احمد کو بھی 02 لاکھ روپے طبی اخراجات کی مد میں دئیے گئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ زخمی انسپکٹر ندیم الطاف اور کانسٹیبل رحمان احمد کو ایک ایک لاکھ روپے جاری کیے گئے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہزاروں پولیس افسران و اہلکار شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زخمی ہو چکے ہیں اور ان کے بہترین علاج معالجے اور فوری بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ غازی اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کے معاملے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی