ھ*لاہور،پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی اسلام آباد پریس کلب میں پولیس گردی کی شدید مذمت

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:50

v لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں چودھری منشاء پرنس اور وقاص منشاء پرنس نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ملک کے چوتھے ستون اسلام آباد پریس کلب میں پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ اسلام آباد پریس کلب کے باہر بیٹھے مظاہرین کے تعاقب میں وفاقی پولیس کا پریس کلب میں گھس کر صحافیوں پر تشدد اور توڑ پھوڑ کرنا نا قابل قبول ہی,انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروا کے تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت انضباطی کارروائی کا مطالبہ کیا ہی

متعلقہ عنوان :