مانسہرہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا مارکیٹوں کا معائنہ،منافع خوروں کے خلاف کارروائی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 21:10

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ فراز قریشی نے مارکیٹوں کا معائنہ کر کے منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھیر کنڈ،خاکی اور کالج دوراہا بازار میں قائم متعدد دکانوں کا معائنہ کیا جن میں سبزی و پھل فروش،کریانہ سٹورز،قصاب خانے اور دیگر خوردونوش کی اشیاء فروخت کرنے والے دکاندار شامل تھے۔

معائنے کے دوران نرخناموں کی جانچ پڑتال کی گئی اور خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو موقع پر چالان جاری کیے گئے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوری کے سدباب کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔