نادہندگان سے ستمبر کے دوران 276ملین روپے کی ریکوری کی، ترجمان لیسکو

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 13:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )نے ستمبر کے دوران نادہندگان کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے پرائیویٹ نادہندگان سے بقایا جات کی ریکوری اور ڈس کنکشنز کے ذریعے خطیر رقوم وصول کرلیں ۔ ترجمان کے مطابق ماہِ ستمبر کے دوران 7,899 نادہندگان سے مجموعی طور پر 267.82 ملین روپے کی ریکوری کی گئی جس میں سے 183.89 ملین روپے پرائیویٹ رننگ کنکشنز سے اور83.92 ملین روپے ڈس کنکشنز کے ذریعے حاصل ہوئے۔

(جاری ہے)

سب سے نمایاں کارکردگی قصور سرکل نے دکھائی جہاں سے4,091 نادہندگان سے113.89 ملین روپے کی ریکوری ممکن ہوئی۔ اس کے علاوہ سنٹرل سرکل نے1,564 نادہندگان سے72.44 ملین روپے،ایسٹرن سرکل نے421 نادہندگان سے35.68 ملین روپے اور ناردرن سرکل نے 133نادہندگان سے5.18 ملین روپے کی ریکوری کی۔لیسکواوکاڑہ سرکل نے506 نادہندگان سے9.86 ملین روپے، ننکانہ سرکل نے630 نادہندگان سے7.83 ملین روپے، شیخوپورہ سرکل نے441 نادہندگان سے17.87 ملین روپے جبکہ سائوتھ سرکل نے113 نادہندگان سے5.08 ملین روپے کی ریکوری کی۔چیف ایگزیکٹیو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے اس موقع پر کہا کہ نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :