عدالتی فیصلہ ، قتل کے ملزم کو سزائے موت ، 5 سال قیدِ مشقت اور 3 لاکھ جرمانہ کی سزاء سنا دی گئی

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 16:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی بہترین تفتیش و پیروی مقدمہ کی بدولت قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا عتیق الرحمان نے قتل کے مقدمہ 1283/24 علاقہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مجرم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی۔ مجرم غضنفر نے چھڑی کے وار کر کے منظور نامی شخص کو شدید زخمی کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔ ٹھوس ثبوت اور موثر پیروی پر عدالت ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمان نے ملزم غضنفر کو سزائے موت، 5 سال قیدِ بامشقت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔