ضلعی انتظامیہ پشاور کا پھل، سبزی اور گڑھ منڈی کا معائنہ

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 17:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے گزشتہ روز فیملی پارک کے عقب میں پھل، سبزی اور گڑھ منڈی کا معائنہ کیا جہاں کچرے کو جلانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق معائنے کے دوران منڈی بند پائی گئی اور موقع پر موجود چوکیدار کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ آئندہ احاطے میں کچرا نہ جلایا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کچرا جلانے سے صحت اور ماحول کو لاحق نقصانات پر زور دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ یہ عمل شہریوں کے لئے مسائل پیدا کرتا ہے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ ٹی ایم اے و ڈبلیو ایس ایس پی کے ذریعے کچرا بروقت اٹھانے کو یقینی بنایا جائے جبکہ مستقل نگرانی اور اچانک معائنے کے ذریعے عملدرآمد کی سختی سے جانچ کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ پشاور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صحت مند ماحول کے قیام کے لئے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :