پنجاب پولیس کا اشتہاری وعادی مجرموں کے خلاف کریک ڈان جاری

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)پنجاب پولیس کا اشتہاری وعادی مجرموں اورعدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر سے 1لاکھ7ہزار سے زائد اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں اے کیٹگری کے 37ہزار 409، بی کیٹگری کے 70ہزار 257اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صوبہ بھر سے 42ہزار 528عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے۔

(جاری ہے)

اے کیٹگری کے 9743، بی کیٹگری کے 32ہزار 785عدالتی مفرور شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 26ہزار 299عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے ہیں، اے کیٹگری کے 10148، بی کیٹگری کے 16ہزار 151عادی مجرم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لاہورمیں23ہزار889اشتہاری مجرمان، 17289عدالتی مفرور، 9691عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی، کہا کہ صوبہ بھر میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈائون تیزی سے جاری رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :