فیصل آباد پولیس نے مطلوب ڈکیت کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 18:47

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) فیصل آباد تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے مطلوب ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ سب انسپکٹر طارق محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت عابد علی ولد عبد الطیف کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم سے آٹھ مقدمات ٹریس آؤٹ کئے گئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل، چھ موبائل فونز کل مالیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے اور ایک پمپ ایکشن بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف درج مقدمات کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :