ڈولفن فورس فیصل آباد کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری، 63 اشتہاری، 127منشیات فروش اور 34ون ویلر گرفتار

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 18:47

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)ڈولفن فورس فیصل آباد نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ ماہ ستمبر 2025 جاری کردی۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ڈولفن فورس کی گزشتہ ماہ ستمبر میں کارروائیوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 63 خطر ناک اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈولفن کی جانب سے یکارڈ یافتہ 89 اور عدالتی مفروران 30 کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،غیر قانونی اسلحہ کے خلاف 23کارروائیاں کی گئیں،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 127 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سیچرس،ہیروئن، افیون، آئس، اور شراب برآمد کر لی گئی، ون ویلنگ کی خلاف ورزی کرنے والے 34 ملزمان کوگرفتار کیا گیا،چوروں اورڈکیتوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اسنیپ چیکنگ کرتے تین لاکھ چھپن ہزار تین سو اشخاص، 272382 موٹر سائیکلز اور 68095 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔تین گمشدہ بچوں کوتلاش کر کے ورثا ء کے حوالے بھی کیا اورکمیونٹی پولیسنگ کرتے ہوئے دو سو ستر اشخاص کی مدد کی گئی۔حکام نے مزید بتایا کہ ڈولفن فورس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔