عوام کو آمدورفت کی سہولیات فراہمی ہمارا نصب العین ہے، ہم اپنے علاقے کے عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں،محمد ابراہیم ابڑو

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 19:04

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) ڈیرہ مراد جمالی جماعت اسلامی کے رہنماء اور کونسلر وارڈ نمبر 38 ڈیرہ مراد جمالی پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو کے فنڈز سے ایوب بھٹو محلہ گلیوں میں ٹف ٹائلز کام زور وشور سے جاری ہے ٹف ٹایلز روڈز کی تعمیرات سے اہل علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جاری تعمیراتی کام کے موقع پر اہل علاقے کے عوام نے پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو کا امد کے انکا بھرپور استقبال کیا اور بلا امیتاز ترقیاتی کام کروانے پر محمد ابراہیم ابڑو کو خراج تحسین پیش کیا گیا محمد ابراہیم ابڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنے تمام فنڈز بروئے کار لائے جارہے ہیں ایوب بھٹو محلہ بھٹو اسٹریٹ جھنڈیر گلی منجھو گلی سمیت دیگر ایریاز مین ٹف ٹائلز کام جاری ہے جبکہ میں ناکہ کی صفائی پر بھی کام کا جلد اغاز ہوگا انہوں نے کہا عوام کو امدورفت کی سہولیات فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے ہم اپنے علاقے کے عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں وارڈ 38 میں گلی محلہ جات مین تمام تر سہولیات دینا چاہتے ہیں ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں اسکی مین خیانت کا سوچ بھی نہیں سکتے تمام ترقیاتی کام عوام کی مشاورت سے کر رہے ہیں کسی کو نظر انداز کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہمارے دروازے عوام کے لیے کھلے ہوے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :