وہاڑی،قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر اولمپئن عبداللہ اشتیاق کے والد انتقال کر گئے

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 19:30

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر اولمپئن عبداللہ اشتیاق کے والد انتقال کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ معروف عالم دین مولانا مصعب بن عبید نے پڑھائی، جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحوم کی وفات کی خبر سنتے ہی شہر بھر میں رنج و غم کی فضا چھا گئی۔ نمازِ جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، کھلاڑی، تاجر، اور شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید، جوڈیشل کمپلیکس سے شاہد خان، اطہر، حبیب خان، عمران سمیت متعدد معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔\378

متعلقہ عنوان :