بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سندھیا شنتارام 94 سال کی عمر میں چل بسیں

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 21:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور معروف فلم ساز وی شنتارام کی اہلیہ سندھیا شنتارام 94سال کی عمر میں چل بسیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ثقافتی امور آشیش شیلار نے انسٹاگرام پر سندھیا شنتارام کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ فلم پنجرہ کی مشہور اداکارہ سندھیا شنتارام جی کی موت کی خبر انتہائی دکھ بھری ہے، مراٹھی اور ہندی فلم انڈسٹری میں انہوں نے اپنی بے مثال اداکاری کی صلاحیت اور رقص کے کمال سے ناظرین کے دلوں پر ایک الگ چھاپ چھوڑی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھیا شنتارام نے جھنک جھنک پائل باجے، دو آنکھیں بارہ ہاتھ اور خاص طور پر پنجرہ میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :