تمبو ،دو گروپوں میں فائرنگ ،ایک شخص ہلاک ،دو زخمی

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 21:05

ْڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) تمبو کے علاقے میں رند قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح تصادم شدید فائرنگ ایک شخص ہلاک دو افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق تمبو منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود کلوئی ڈپ کے مقام پر کلوئی رند قبیلے کے دو گروپ میں مسلح تصادم فائرنگ سے سمندر خان کلوئی رند ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی مرنے اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا واقعہ کے بارے میں منجھو شوری پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔